Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

جانئے کتنی وزارتیں ابھی وزرا سے محروم ؟

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وفاقی کابینہ کی تشکیل کےبعد بھی متعدد اہم وزارتیں اور ڈویژنز وزراء سے محروم ،وزیراعظم نےایک درجن سےزائد وزارتوں اورڈویژنزکا قلمدان اپنے پاس رکھ لیا،موسمیاتی تبدیلی،آئی ٹی، مواصلات،بین الصوبائی رابطہ ،پارلیمانی
مزید پڑھیں :ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع

امور،صحت اورنیشنل فوڈ سکیورٹی کاقلمدان کسی کو نہیں دیا گیا،وزیراعظم نےمذہبی امور،آبی وسائل،امورکشمیر وگلگت بلتستان کے قلمدان بھی اپنے پاس رکھ لئے،توانائی کی وزارت کا بھی وفاقی وزیرنہیں بنایاگیا جبکہ وفاقی کابینہ کے جن اراکین کو کو قلمدان تفویض کئے گئے ہیں ان میں خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے، دفاعی پیداوار اور ہوابازی کے اضافی قلمدان بھی تفویض،اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان سونپ دیا گیا،احسن اقبال منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات
مزید پڑھیں :فیصل مسجد میں کتنے معتکف ہوں گے ،درخواستیں طلب
کے وزیر ہوں گے، عطا اللہ تارڑ کو اطلاعات ونشریات کا قلمدان تفویض، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سائنس وٹیکنالوجی،وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر ، محمد اورنگزیب کو خزانہ اور ریونیو کا قلمدان تفویض،محسن نقوی امور داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کے وزیر ہوں گے،احد چیمہ کو اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا قلمدان سونپ دیا گیا،مصدق ملک توانائی اور پٹرولیم کے وزیر ہوں گے،میاں ریاض حسین پیرزادہ ہائوسنگ اینڈ ورکس
مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات پر پابندی اور میڈیا کے حوالے سے خط سامنے آگیا

کے وزیر مقرر، اویس لغای ریلوے، امیرمقام کو سیفران اور ہیریٹیج اینڈ کلچر کے قلمدان ، چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ہوں، جام کمال تجارت،عبدالعلیم خان نجکاری اور بورڈ آف انویسمنٹ کے وزیر ہونگے اعظم نذیر تاررڈ کو قانون وانصاف اور انسانی حقوق کا قلمدان تفویض ،رانا تنویر حسین صنعت وپیداوار کا قلمدان سونپ دیا گیا، قیصر احمد شیخ میری ٹائم کے وزیر ہوں گے۔
مزید پڑھیں :رمضان کے دوران صحت کے خدشات،سبسڈیز کا از سر نو جائزہ لینے پر زور