اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر مملکت اآصف علی زرداری کے بعد نئےوفاقی وزیرداخلہ سید محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں بطور وزیرداخلہ تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا ۔
اے بی این نیوز کے مطابق نئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ اور انسداد منشیات کی حیثیت سے قوم کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس مدت کے دوران اپنی تنخواہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس مشکل وقت میں، ہر ممکن طریقے سے اپنی قوم کی حمایت اور خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔