اہم خبریں

ہیلتھ کارڈ میں بے ضابطگیاں، پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع

لاہور(نیوز ڈیسک )ہیلتھ کارڈ منصوبے میں بے ضابطگیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔صحت کارڈ منصوبے میں بے ضابطگیوں کے خلاف قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب
مزید پڑھیں:پنجاب میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ کارڈ سکیم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا

انکشاف ہوا ہے، پنجاب کے من پسند نجی ہسپتالوں کو اربوں روپے کی ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ روز اس حوالے سے رپورٹ بھی سامنے آئی ہے۔ ہیلتھ کارڈ منصوبے کی آڑ میں سابق حکومت نے اپنے فنانسرز کو

نوازا ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ہیلتھ کارڈ منصوبے کی تمام تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں۔

متعلقہ خبریں