لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا جس میں چار روز میں 60 پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی
مزید پڑھیں:چیف جسٹس کا آئی جی اسلام آباد پر اظہار برہمی
ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، ڈویژنل اور سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں اور ہاکروں کو سگنلز سے
فوری ہٹایا جا رہا ہے۔ شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں کو ہاکروں سے پاک کر دیا جائے گا۔سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ جعلی معذوری کا بہانہ بنا کر بھیک مانگنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ چار دنوں میں 60 پیشہ ور
بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں اور مقدمات درج کیے گئے جبکہ 300 سے زائد بچوں اور بوڑھوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، ان کا کہنا تھا کہ آپ کی محنت کی کمائی جعلسازوں کے لیے نہیں ہے۔