اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹ کے 48 ارکان اپنی مدت پوری کرنے کے بعد آج ریٹائر ہوگئے، اسلام آباد کی ایک
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا رمضان پیکج کے طور پر نقد رقم کا اعلان
جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست خالی ہوگئی جب کہ پنجاب اور سندھ کی سینیٹ کی ایک ایک نشست میں 12 نشستیں
خالی ہیں۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سینیٹ کی 11 نشستیں خالی ہوئیں جن میں چاروں صوبوں سے سات جنرل، دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ کی نشستیں خالی ہوئیں جب کہ پنجاب اور سندھ سے ایک ایک اقلیتی نشست بھی خالی ہوئی۔الیکشن
کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران (آر اوز) کا تقرر کر دیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنرز صوبائی اسمبلیوں
میں ریٹرننگ افسران کے فرائض سرانجام دیں گے۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ٹریننگ سعید گل کو اسلام آباد کا ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں باضابطہ طور پر شروع کر دی ہیں۔