اہم خبریں

خیبرپختونخوا حکومت کا رمضان پیکج کے طور پر نقد رقم کا اعلان

پشاور(نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے طور پر شہریوں کو نقد رقم دینے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طور کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے لیے پلان ترتیب دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا
مزید پڑھیں:عمران اور بشریٰ کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہو گی

کہ شہریوں کو فوڈ پیکج کے بجائے نقد رقم دی جائے گی اور اس کا مقصد لوگوں کو خوف و ہراس اور بدامنی سے بچانا ہے۔خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ خاندانوں کی کل تعداد 8 لاکھ 50 ہزار ہے۔انہوں

نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ افراد احساس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں جس کے تحت ہر خاندان کو 10,000 روپے دیے جائیں گے۔خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک نے یہ بھی کہا کہ رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور کھانے پینے کی اشیاء کی اوور سیلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں