پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چیف جسٹس سے سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چیف جسٹس سے سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ چیف الیکشن کمشنر بار بار آئین توڑ رہے ہیں مگر کسی کو پرواہ نہیں، آئین توڑنے کے مرتکب افراد کو آرٹیکل 6 کے مطابق سزا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے ڈی کلاسیفائیڈ ہونے کے بعد سائفر خفیہ نہیں رہا۔ ہمارے خلاف سازش کی گئی، ایک دن تمام سازشی بے نقاب ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:رواں مالی سال کا محصولات جمع کرنے کا ہدف پورا کرلیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سائفر پر چیف جسٹس پاکستان جلداز جلد جوڈیشل کمیشن بنائیں، فارم 45 کے مطابق ہمارے لوگ جیتے ہوئے ہیں اس پر بھی کمیشن بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں د ھاندلی ہوئی، کمیشن بنا کر اسکی تحقیقات کی جائیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہماری مخصوص نشستیں کسی اور کو دینا غیرآئینی و غیرقانونی ہے۔ جب تک ہماری سیٹیں ہمیں نہیں دی جاتیں احتجاج جاری رہے گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرپشن، ناانصافی اور ظلم کے خلاف جہاد کرنا ہے، ہم اپنا حق مانگتے رہیں گے، اس کےلیے آخری حد تک جائیں گے۔