اہم خبریں

رواں مالی سال کا محصولات جمع کرنے کا ہدف پورا کرلیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی 50 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آوٹ تقریب ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی لاہور میں منعقد ہو ئی،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ مہمان خصوصی تھے۔جس میں ایف بی آر

مزید پڑھیں :رمضان المبارک کی آمد،خیبرپختونخواکے تعلیمی اداروں کے اوقات کار جاری
کے سابق چیئرپرسنز اور ایف بی آر کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔چیئرمین ایف بی آر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران کو ایس ٹی پی کو کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس وصولی اور کمپلائنس کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ رواں مالی سال کا محصولات جمع کرنے کا ہدف پورا کرلیا جائے گا۔ انہوں نے ملک بھر میں ٹیکس قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے میں آئی آر ایس کے افسران کی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں :پشاور دھماکا، تینوں دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی
، انہوں نے مسلسل سیکھنے اور ترقی کے عمل کی اہمیت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ افسران اپنی صلاحیتوں کو پاکستان میں ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کریں گے۔ تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کی بنا پر پاس آوٹ ہونے والے افسران میں اسناد اور اعزازات بھی تقسیم کئے، سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام ایک سخت تربیتی پروگرام ہے جو ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کو اپنے فرائض بہتر انداز میں سرانجام دینے کے لئے ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایس ٹی پی کے 50 ویں بیچ میں ان لینڈ ریونیو سروس کے پچیس افسران شریک تھے۔
پاسنگ آوٹ تقریب کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی جس سے فارغ التحصیل ہونے والے افسران کی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں