کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی صدرمیں پاسپورٹ آفس کے پرانے دفاتر میں اتوار کو آگ لگنے سے گاڑی اور پرانا ریکارڈ جل گیا۔چیف فائر آفیسر ابرار شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ آگ پر پانچ فائر ٹینڈرز اور ایک
مزیدانڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد ہلاک
اسنارکل کی مدد سے قابو پالیا گیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ دفاتر میں پرانا سامان رکھا گیا تھا اور خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق پاسپورٹ آفس کے گودام میں آگ لگ گئی تھی جہاں پرانے کاغذات، گاڑیاں اور دیگر سامان رکھا گیا تھا۔