آج 10 مارچ اتوار 2024موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )آج 10 مارچ اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا تاہم رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے
مزید پڑھیں:پاکستان میں آج اتوار 10 مارچ 2024 سونے کی قیمت

موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت اورپنجگور میں برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ جبکہ کل (11مارچ) کو بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا اندیشہ۔اتورکے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرداور

مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ تاہم بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج

چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ

بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : کالام منفی 10، لہہ منفی09، گوپس منفی 03، ہنزہ منفی 02، بگروٹ اور مالم جبہ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔