اہم خبریں

رمضان المبارک کی آمد، وفاقی سرکاری اداروں کے اوقات کا ر تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک میں اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا، ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوٹیفکیشن کیمطابق ہفتے میں پانچ دن دفاتر کے اوقاتِ کارمیں معمولی ردوبدل کیا گیا۔

دفاتر میں حاضری صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک ہوگی۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے جمعے کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک کرنے کا شیڈول جاری کردیا۔۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں11 مارچ سے طوفانی بارشیں ،سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

سندھ حکومت نے بھی ماہ رمضان کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق پیر سے جمعرات ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک ہوگی جبکہ جمعۃ المبارک والے دن دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلیں گے۔

جن دفاتر میں ہفتے کی چھٹی نہیں، وہاں پیر تا جمعرات اور ہفتے کو اوقات کار صبح 10 سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلیں گے۔

متعلقہ خبریں