اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے بائیکاٹ کے بعد جماعت اسلامی (جے آئی) نے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی
مزید پڑھیں:سبق یاد نہ کرنے پر سکول ٹیچر کے تشدد سے طالبعلم دم توڑ گیا
کے رکن سینیٹ سینیٹر مشتاق احمد خان اور سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے صدارتی انتخابات کی پولنگ میں شرکت نہیں کی۔محمد فاروق نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر
انہوں نے اپنا ووٹ نہیں ڈالا اور جماعت اسلامی اس صدارتی انتخابات کا حصہ نہیں ہے۔جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مجید بادینی اور حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت رحمان نے بلوچستان اسمبلی میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا اور صدارتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا۔جماعت اسلامی
کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ووٹ اور نتائج دونوں چوری کیے گئے جس کے نتیجے میں وہ اسمبلیاں وجود میں آئیں جن میں صدارتی انتخابات جعلی ہوتے ہیں۔جماعت اسلامی نے باور کرایا
کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف تحریک آنے والے دنوں میں مزید تیز ہوگی۔ جماعت اسلامی نے اپوزیشن کو دعوت دی کہ وہ آئیں اور ہمارے ساتھ عملی محاذ پر لڑیں۔















