اہم خبریں

گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ، قیمتیں بڑھنے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی
مزید پڑھیں:وفاقی سرکاری اداروں کیلئے رمضان المبارک کے اوقات کارکا اعلان کردیا گیا

جس کے سبب گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ایف بی آر کی طرف سے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے مشن کی کامیابی کیلئے ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح میں

اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کی طرف سے سیلز ٹیکس کی شرح میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونیکا امکان ہے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے سیلز ٹیکس کی شرح پہلے

18 فیصد مختص تھی جسے بڑھانے کے بعد اب 8 مارچ سے 25 فیصد تک کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کے حوالے باضابطہ طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو

کی طرف سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان میں تیار ہونے والی 1400 سی سی یا اس سے زائد پاور کے انجن والی گاڑیوں پر آئندہ سے 25 فیصد سیلز ٹیکس نافذ ہو گا۔

متعلقہ خبریں