اسلام آباد(نیوزڈیسک ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ہفتہ میں پانچ دن کھلنے والے دفاتر میں اوقاتِ کار صبح 9 سے
مزید پڑھیں:خواتین کاتحفظ اور انسدادِ تشدد ، مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا، وزیراعظم
مزید پڑھیں:رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی آسمان جا پہنچی
دوپہر تین بجے تک ہونگے۔نئے اوقات کار کے نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہونگے جبکہ جمعے کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار
صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہونگے۔اس سے قبل سندھ حکومت نے ماہ رمضان کے لیے
سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کے مطابق پیر سے جمعرات ڈیوٹی ٹائمنگ
صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلیں گے۔نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ جن دفاتر میں ہفتے کی چھٹی نہیں ہے وہاں پیر تا جمعرات اور ہفتے کو اوقات کار صبح 10 سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلیں گے۔