لاہور( اے بی این نیوز ) ترجمان پی ڈی ایم اےکے مطابق 11سے14مارچ تک پنجاب بھرمیں طوفانی بارشوں کاامکان،بارشوں سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگا،طوفانی بارشوں سےپہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثرہوسکتی ہے،
مزید پڑھیں :ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
پی ڈی ایم اے کی جانب سےمتعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیاگیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو24گھنٹےچوکس رہنےکی ہدایت،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ غیریقینی صورتحال سےنمٹنےکیلئےہمہ وقت تیاررہے،طوفانی بارشوں کےپیش نظرتمام محکمےبھرپورذمہ داری کامظاہرہ کریں۔
مزید پڑھیں :پنجاب،تبادلوں کا سونامی،بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
ملک کے مختلف حصوں میں نئے سپیل وے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی
مزید پڑھیں :علی امین گنڈا پور کی ترجیحات کیا ہیں،جانئے
کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا
مزید پڑھیں :کل صدارتی الیکشن،زرداری کو کامیاب کرائیں گے،مریم نواز
تاہم خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک،بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ، شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
مزید پڑھیں :پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران دفاترکے متوقع اوقات کار کیاہونگے؟جانئے