اہم خبریں

قومی اسمبلی، مخصوص نشستوں پرنو منتخب ارکان کی حلف بر داری،احتجاج،نعرےبازی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کا ایوان میں احتجاج، شور شرابہ، سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے نعرے،عمر ایوب بولے قومی اسمبلی میں آج مخصوص نشستوں پر جوحلف لیے گئے یہ غیرقانونی ہیں، مخصوص نشستیں ملنے تک احتجاج جاری رہے گا، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہمیں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن سے کوئی اطلاع نہیں آئی، اٹارنی جنرل نے کہا خواتین کی نشستوں

مزید پڑھیں :نگراں دور حکومت میں خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ

پر پشاور ہائیکورٹ نے حکمی امتناعی جاری کیا، خیبرپختونخوا سے8 مخصوص نشستوں پرامیدواروں نے حلف نہیں لیا،کوئی توہین عدالت نہیں ہوئی جنہوں نے حلف لیا وہ پنجاب سے ہیں، کل مخصوص نشستیں 60 ہیں، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کا اطلاق خیبرپختونخوا سے مخصوص نشستوں پر ہوتا ہے،خواتین کے عالمی دن کی قرارداد کثرت رائے سے منظور،سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی قرارداد کی مخالفت، اجلاس 13 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :فلکی حساب سے یکم رمضان پیر 11 مارچ کو ہوگا،شرف السفیانی

عدالتی حکم کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا،عمر ایوب کا اسمبلی میں اظہار خیال ،،، کہا اڈیالہ جیل کے حکام نے ہمیں ملنے سے روکا، کیا جیل سپرنٹنڈنٹ آئین کے تابع آتا ہے کہ نہیں؟۔خواتین کا کوٹا ملنے تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے، سپیکر صاحب یہ نظام اس طرح نہیں چل سکتا، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ ملک کیسے چلے گا۔ ادھر دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے دیئے ناموں کے علاوہ کوئی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست نہیں دے سکے گا ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم، پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس میں جیل سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ،کہا2روز قبل
مزید پڑھیں :خواتین کے حوالے سے بیگم نصرت ، بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانیاں سب کے سامنے ہیں،شازیہ مری

جیل کی بیک سائیڈ سے اسلحہ اور بارود برآمدہوا،کل سارادن سرچ آپریشن جاری رہا،2افراد گرفتار کرلئے،اسی لئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی،منگل اور جمعرات کو ملاقات کی جاسکتی ہے ،ملاقاتیوں کی تعداد بڑھنے پر ہمیں کام روکنے پڑتے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل کی سماعت رمضان کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا،رمضان میں خان صاحب باہر آجائیں گے یہ درخواست غیر موثر ہوجائے گی،شیر افضل مروت کی بات پر عدالت میں قہقہے،سماعت اگلے جمعے تک ملتوی

مزید پڑھیں :مائیک ٹائیسن کئی سال بعد رنگ میں اترنے کیلئے تیار

متعلقہ خبریں