اہم خبریں

نگراں دور حکومت میں خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں دور میں خلیجی ممالک کو برآمدات میں اضافہ ہوا۔ اسلام آباد سے وزارت تجارت کے حکام کے مطابق جولائی 2023 تا جنوری 2024 تک خلیجی ممالک کو برآمدات 36 فیصد بڑھ گئیں۔

وزارت تجارت کے حکام نے مزید بتایا کہ مالی سال کے 7 ماہ میں خلیجی ممالک کو برآمدات ایک ارب 76 کروڑ ڈالر رہیں۔ گزشتہ سال اس عرصے میں یہ برآمدات ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز تھیں۔

وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات 50 فیصد بڑھ گئیں۔ جولائی تا جنوری سعودی عرب کو 38 کروڑ 12 لاکھ ڈالرز کی برآمدات کی گئیں۔

مزیدپڑھیں:فلکی حساب سے یکم رمضان پیر 11 مارچ کو ہوگا،شرف السفیانی

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں سعودی عرب کیلئے برآمدات کا حجم 25 کروڑ 69 لاکھ ڈالرز تھا۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق جولائی تا جنوری متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی برآمدات میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔ یو اے ای کو برآمدات 82 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب 16کروڑ ڈالرز ہوگئیں۔

وزارت تجارت کے مطابق کویت اور بحرین کو بھی پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں