اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر پیغام میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح مادر جمہوریت نصرت بھٹو شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں پیپلز پارٹی نے خواتین کی ریاستی سیاسی معاملات میں براہ راست شرکت یقینی بنائیں
ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عملی اقدامات اٹھائے پارلیمنٹ میں خواتین کوٹہ مقرر کیا گیا
نیر بخاری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے تحریک بحالی جمہوریت کئ قیادت کی شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی آمریت کے خلاف دلیرانہ مزاحمت یادگاہے محترمہ بے نظیر بھٹو نے شدت پسندی اور دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے حقدار خواتین کو بے نظیر ثمرات مل رہے ہیں .
مزیدپڑھیں:سندھ ،رمضان المبارک میں دفاتر کے اوقات کار کا اعلان
خواتین کے وقار اختیار اور حقوق کی برابر فراہمی کے مزید اقدامات پی پی پی کا منشور ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں خواتین کی فلاح و بہبود اور مزید بااختیار بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے