لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کی جانب سے ایک اور مہنگا تحفہ مل گیا۔
مزید پڑھیں:اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
فلک شبیر اکثر سارہ خان سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے خوبصورت اقدامات کرتے نظر آتے ہیں، کبھی اپنی بیوی کو مہنگے تفریحی دوروں پر لے جاتے ہیں اور کبھی خوبصورت اور مہنگے تحائف دیتے ہیں۔سارہ خان نے گزشتہ روز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ نئی تصاویر شیئر کیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ اور ان کی بیٹی الیانا فلک کو مرسڈیز بینز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ فلک نے انہیں نئی گاڑی کی چابیاں دیتے ہوئے کہا:
’’تم ہر چیز کے بہترین مستحق ہو‘‘۔سارہ نے مزید کہا کہ کوئی اسے بتائے کہ میں نے پہلے ہی دنیا میں سب سے بہترین حاصل کر لیا ہے، یہ وہی ہے۔