مظفرآباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم میاں شہبازشریف ایک روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے ،وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے درمیان ملاقات ، وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کی وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی، نیک خواہشات کا اظہار ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو پاکستان کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔
وزیر اعظم آزادکشمیر انوارالحق نےوزیراعظم شہبازشریف کو عہدہ سنبھالتے ہی آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے پرشکریہ ادا کیا۔
انوارالحق نے کہ اکہ آج آپ کا بارشوں سے متاثرہ افراد کے ساتھ ملاقات کیلئے یہاں آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں