لاہور( نیوز ڈیسک )نجی ٹی وی کے مطابق اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے صبح کے وقت مبینہ طور پر ہوئی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں:خواتین کا عالمی دن آج منایا جائے گا
واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچی جس نے تصدیق کی کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اقرار الحسن کے گھر کے باہر سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے
اور اس سلسلے میں کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اقرار الحسن نے بتایا کہ دو روز قبل بھی گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے۔