Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پاک بحریہ کی دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت

دوحہ (نیوزڈیسک)پاک بحریہ نے  دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک اور آبدوز خالد نے دفاعی نمائش میں حصہ لیا

حماد بندرگاہ پہنچنے پر پاکستان کے دفاعی اتاشی اور قطری بحریہ کے حکام نے پاک بحریہ کے جہاز اور آبدوز کا استقبال کیا

پاک بحریہ کے وفد نے قطر اور دوست ممالک کے عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

نمائش میں شریک بحری افواج کے اعلی حکام بشمول روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف اور ترک فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس تبوک کو دورہ کیا

پاک بحریہ کی اس دفاعی نمائش میں شرکت سے پاک قطر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا