اہم خبریں

انفلوئنسرزاورکانٹنٹ کریئٹرزکوجھوٹی ،گمراہ کن توثیق کرنےپرانتباہ جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کمپٹیشن کمیشن پاکستان(سی سی پی )نےانفلوئنسرزاورکانٹنٹ کریئٹرزکوجھوٹی ،گمراہ کن توثیق کرنےپرانتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھوکادہی پرمبنی مارکیٹنگ کےطریقوں میں ملوث افرادکےخلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جاری ایک بیان میں سی سی پی نے کہاکہ جھوٹ اوردھوکادہی پرمبنی اشتہارات پرکمیشن کورپورٹ کریں۔

سی سی پی کے مطابق کچھ کمپنیاں،سوشل میڈیاشخصیات کی مقبولیت ،اعتبارکاناجائزفائدہ اٹھاتی ہیں اورمشہورشخصیات کی آن لائن توثیق صارفین کےخریداری فیصلہ پراثراندازہوتی ہے۔

مزیدپڑھیں:آن لائن مالی فراڈ میں ملوث دو غیر ملکی گرفتار

کمپٹیشن کمیشن پاکستان نے کہاکہ کچھ انفلوئنسر،صارفین کوراغب کرنے کےلیے غلط ،گمراہ کن تائیدکررہےہیں مگر یاد رہے کہ گمراہ کن تشہیر ،کمپٹیشن ایکٹ، 2010کےسیکشن 10کی خلاف ورزی ہے۔

بیان کے مطابق دھوکادہی پرمبنی مارکیٹنگ کےطریقوں کےبارےمیں گائیڈ لائنزموجودہیں۔

سی سی پی نے بتایاکہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کام کرنے سے آزادانہ مقابلےکویقینی بنایاجاسکتاہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دھوکادہی پرمبنی مارکیٹنگ کےطریقوں میں ملوث افرادکےخلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں