اہم خبریں

بلوچستان کی سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال کرنے پر پابندی عائد

کوئٹہ (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری امور کیلئے جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکرٹری سےاین او سی لینا ہوگا۔

مزیدپڑھیں:زکوۃ کٹوتی کیلئے نصاب کا اعلان کردیاگیا

انہوں‌نے ہدایت کی کہ دیگر صوبوں میں استعمال ہونے والی تمام سرکاری گاڑیاں واپس بلائی جائیں، کوئی بھی افسر جائے تعیناتی سے باہر گاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں کرے گا۔

ان کاکہنا تھاکہ سرکاری وسائل عوام کی ملکیت ہیں غلط استعمال ہونےنہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں