پشاور(نیوزڈیسک)سائبر کرائم سرکل پشاور کی بڑی کاروائی ،چھاپہ مار کارروائی میں آن لائن دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث نائیجرین گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے .
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ملزمان کی شناخت اڈوگی ہینڈسم ٹچوکوو اور اکوکوو چنازا گوڈون کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا .
ملزمان نے شہریوں کے ساتھ 4 کروڑ 60 لاکھ سے زائد رقم کا فراڈ کیا .
ملزمان شہریوں کو فیس بک پر خواتین آئی ڈیز کے بنا کر اپنے جال میں پھنساتے بعد ازاں پارسل ڈیلیوری ، کسٹم فیس اور دیگر کی مد میں رقم وصول کرتے رقم نا دینے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ملزمان شہریوں کو آن لائن ملازمت کا جھانسہ دے کر فراڈ کرنے میں بھی ملوث پائے گئے.
مزیدپڑھیں:زکوۃ کٹوتی کیلئے نصاب کا اعلان کردیاگیا
ملزمان آن لائن ملازمت کے جھانسے میں شہریوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ترغیب دیتے بعد ازاں ان اکاؤنٹس کا کنٹرول خود سنبھال لیتے اور آن لائن مالی فراڈ میں استعمال کرتے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.