لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے طلباء میں آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی اسکیم بحال کرنے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے طلباء میں آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی اسکیم بحال کرنے کااعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو سکیم کے لیے طلباء کا سروے شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے یہ حکم ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا جہاں انہوں نے ہائر ایجوکیشن سکالرشپ اقدام کا بھی جائزہ لیا۔
مزیدپڑھیں:زرداری بھاری اکثریت سے دوسری بار صدر منتخب ہوں گے، فیصل کنڈی
انہوں نے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (پی ای ای ایف) کے لیے ایک جامع منصوبہ بھی طلب کرلیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلباء کو آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دیئے جائینگے۔
پنجاب حکومت نے ابھی تک طلباء میں لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ تقسیم کرنے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ۔
تاہم یہ سکیم رواں سال ہی شروع کی جائیگی جبکہ طلبہ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرائیں گے۔