سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نئے چیئرمین کے آنے تک توسیع دینی کی تجویز پیش کی گئی۔
اجلاس میں سینیٹ کے غیر فعال ہونےاور بحران کے خدشے سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ 11 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے، سینیٹ الیکشن 3 اپریل کو متوقع ہیں جبکہ ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں 13مارچ تک توسیع
اجلاس میں اراکین نے کہا کہ 3 اپریل سے قبل سینیٹ کا اجلاس منعقد نہیں ہو سکے گا، 3 اپریل سے قبل نئے منتخب اراکین کے حلف لینے میں بھی تاخیر کا امکان ہے۔
اراکین نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ریٹائر ہونے سے سینیٹ سیکریٹریٹ کا کام بھی ٹھپ ہو جائے گا۔
بعض اراکین نے رائے دی کہ چیئرمین سینیٹ کو نئے چیئرمین کے آنے تک توسیع دینی چاہیے۔