وسیم اکرم کی پی ایس ایل 9 میں عبداللہ شفیق کے کیچ پر تنقید

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچوں میں کیچ پکڑنے کے اشارے پر
مزید پڑھیں:دبئی نے ورک پرمٹ، ریزیڈنسی ویزا کے اجرا میں بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا

خاموش جشن منانے پر کرکٹر عبداللہ شفیق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم میچ ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سابق کپتان نے سوال کیا کہ آسٹریلیا کی سیریز میں دو

کیچ ڈراپ کرنے اور پی ایس ایل 9 میں منہ پر انگلی رکھ کر کیچ پکڑنے کے بعد عبداللہ شفیق یہ کیسا اشارہ دے رہے ہیں۔وسیم نے عبداللہ شفیق سے سوال کیا کہ آسٹریلیا کی سیریز میں کیچز گرانے کا ذمہ دار

کون ہے؟ ان کا خیال تھا کہ عبداللہ کو کرکٹ کے بجائے ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ یہ گزشتہ روز کا واقعہ ہے عبداللہ شفیق نے عماد وسیم کا کیچ پکڑ کر منہ پر انگلی رکھ دی جس پر ان کے مداح غصے میں آگئے