اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ تقسیم کیلئے طلبہ کا سروے کرانے کا حکم

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ (پی ای ای ایف) اسکالرشپ کے لیے جامع منصوبہ بندی پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں:فیڈرل بورڈ نے طلباء کی سہولت کیلئے نیا نظام متعارف کرادیا

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن سکالرشپ اور آئی پیڈ سکیم کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے PEEF کی نامکمل بریفنگ پر برہمی کا اظہار کیا اور سکالرشپ کے

لیے جامع پلان بنانے کا کہا۔مریم نواز نے اسکالرشپ سکیم کا جائزہ لینے اور مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ سکیم کے لیے طلبہ کا سروے کرانے کا بھی حکم دیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ طلباء کی ضرورت کا تعین کرنے کے بعد آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم میں طلبہ کی فیلڈ سپورٹ بہت ضروری ہے،

محکمہ تعلیم بے مقصد اور بے سمت نہیں۔ اعلیٰ تعلیم اور دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں