آج جمعرات 07 مارچ 2024 موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعرات کے روز بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان
مزید پڑھیں:پاکستان میں آج07 مارچ 2024سونےکی قیمتیں
ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جمعہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک

جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا ۔تاہم بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش :بلوچستان: ژوب 10، دالبندین 06، کوئٹہ(سٹی، سمنگلی06)

،خیبر پختونخوا: دیر، کالام 06، مالم جبہ 05، بالاکوٹ 02، پٹن، میرکھانی 01،پنجاب: جوہر آباد 04، لاہور (سٹی 03، ایئر پورٹ 01)گجرات، قصور، نور پور تھل 02، کشمیر: مظفر آباد (سٹی، ایئر پورٹ 01) ، گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

برفباری (انچ): کالام 03، مالم جبہ 01 اورہنزہ میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی09 ،کالام منفی 07، استور منفی 03، بگروٹ، دروش،ہنزہ اور اسکردو میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔