اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رہنماخرم دستگیر نے کہا ہے کہ کہ فارم 45 لہرانے والے پہلے سائفر لہرا رہے تھے، ان لوگوں نے 126 دن کا دھرنا دیا اور انتشار پھیلایا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں نو مئی کے حوالے سے خرم دستگیر بولے کہ فارم 45 لہرانے والے پہلے سائفر لہرا رہے تھے، ان لوگوں نے 126 دن کا دھرنا دیا اور انتشار پھیلایا۔
مزیدپڑھیں:ملک میں صدارتی نظام کی کوئی جگہ نہیں،مولانافضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا کہنا آسان ہے لیکن سامنا کرنا مشکل ہے، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ تاخیری حربہ ہے، بغیر ثبوت کے اس طرح کے مطالبے مناسب نہیں، ذمہ دار لوگوں کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر حملہ کرنے والوں کو سزا دیتے تو 9 مئی نہ ہوتا، ان الزامات کے پیچھے کوئی تعمیری ایجنڈا نہیں ہے۔