پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل دیدی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی جس کے بعد وزیراعلیٰ نے عمران خان کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل دیدی ۔
15 رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنر نے وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیئے۔ کابینہ میں شامل ہونیوالوں میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ اور محمد سجاد ، مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:16 رکنی پنجاب کابینہ بھی تشکیل،مریم نواز کا محکمہ داخلہ کاقلمدان اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ
کے پی حکومت میں 5 مشیروں کی تقرری کے احکامات بھی جاری کردیئے جن میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیئے، صوبائی کابینہ کے نئے وزراء آج شام ساڑھے6 بجے حلف اٹھائیں گے۔