کراچی(نیوز ڈیسک ) نارتھ کراچی کے علاقے میں مقروض باپ عارف نے اپنے اور تین بچوں پر پیٹرول چھڑک کر جلا ڈالا،تفصیلات کے مطابق
مزید پڑھیں:مچھلی کے معیار کی سرٹیفیکیشن فیس میں بڑا اضافہ
اس واقعہ میں ملزم عارف، اس کی پانچ، چار سالہ دو بیٹیاں اور تین سالہ بیٹا شدید زخمی ہوئے ہیں۔ عارف سول ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ اس کے تین بچے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ہسپتال میں زیر علاج ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ
عارف اور اس کے بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔عارف کی ساس نے بتایا کہ تینوں بچے اس کی پہلی بیوی کے ہیں جو مر چکی ہے جبکہ وہ سب اس کی دوسری بیوی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ عارف کچھ نہیں کرتا تھا اور وہ مقروض تھا۔۔ملزم کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے والد کسی بات پر ذہنی طور پر پریشان تھے اسی لیے ایسا کیا۔