اہم خبریں

لاہور ، میٹرک کے انگریزی پرچے کے دوران نقل کرتے ہوئے 11 طلباء گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)بورڈ حکام نے لاہور میں میٹرک کے امتحان 2024 کے انگریزی کے لازمی پرچے کے دوران 11 امیدواروں کو دھوکہ دہی اور دیگر غیر قانونی طریقے استعمال کرنے پر گرفتار کر لیا۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے پیر کو انگریزی کے پرچے میں نقالی کرتے ہوئے پانچ طالبعلم پکڑلئے۔ باقی کو امتحان کے دوران دھوکہ دہی کے الزام میں پکڑا گیا۔

بورڈ کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ امتحان کے دوران دھوکہ دہی اور دیگر بددیانتی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 11 امیدواروں کو پکڑنے کا واقعہ پرچوں کے دوران اعلیٰ سطح کی چوکسی کو ثابت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے سربراہ نے امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام عہدیداروں کو، جو امتحان کا انعقاد کررہے ہیں، کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امتحانات سے متعلق روزانہ کی رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں