اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کردی۔
سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر ای سی پی نے فیصلہ سنادیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے 1-4 کے تناسب سے فیصلہ جاری کیا۔
ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اختلافی نوٹ لکھا ہے۔
الیکشن 2024ء میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد مخصوص نشستوں کا معاملہ سامنے آیا تھا۔