اہم خبریں

محمود خان اچکزئی کے کاغذات منظور ہوگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )محمود خان اچکزئی کے کاغذات منظور ہوگئے، اعتراضات لگتے رہتے ہیں،رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ، محمود اچکزئی کے گھر چھاپے کو افسوس ناک قرار دیدیا ،کہا سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں، امید ہے مولانا فضل الرحمان انتخابی دھاندلی پربانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے، قوم اپنی فوج کےساتھ کھڑی ہے، ہم چاہتے ہیں ملک کو آئین کے مطابق چلائیں، کسی نہ کسی کو

مزید پڑھیں :بلاول کی اپوزیشن کو میثاق جمہوریت کیلئے ساتھ چلنے کی دعوت
ہمارے اتحاد سے تکلیف تو پہنچے گی،جیت حق کی ہوگی، پی ٹی آئی پاکستان کے ایک ایک بچے کی آواز ہے،صدارتی امیدواروں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پرتحریری اعتراضات دائر،اعتراض صدارت کے آزادامیدوارنے دائرکیا،

مزید پڑھیں :ہسپانوی سیاح زیادتی کیس، ہندوستانی پولیس کو مزید ملزمان کی تلاش

،چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ محفوظ کرلیا،، فاروق ایچ نائیک کے مطابق آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا،چیف الیکشن کمشنر نے سکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کیے ، ،، ملک کے نئے صدرکے انتخاب کیلئے میدان 9 مارچ کو سجے گا ،

مزید پڑھیں :فلم ہیرامنڈی سب سے بڑا پروجیکٹ ہے، سنجے لیلا بھنسالی

، سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیک وقت پولنگ ہو گی، ووٹنگ کا عمل صبح10 بجے سے شام4 بجے تک جاری رہے گا،، آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے علاوہ صدر مملکت کی دوڑ میں کئی آزاد امیدوار بھی شامل، آصف علی زرداری کو مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کی حمایت حاصل ،جبکہ محمودخان اچکزئی سنی اتحادکونسل کے امیدوار شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں