اہم خبریں

سائفر معاملہ،پی ٹی آئی کا جوڈیشل انکوائری کرانے کامطالبہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا سائفر معاملے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کامطالبہ،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کیان لیگ کی لیڈر شپ نہیں کہتی تھی کہ یہ جھوٹ کا پلندہ ہے کوئی سائفر نہیں،حکومت جوڈیشل کمیشن بنائے،
مزید پڑھیں :پی سی بی کا منسوخ شدہ پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس کی واپسی کا اعلان

حقیقت سامنے آ جائے گی، بانی پی ٹی آئی نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی ، ہمارا لیڈر جھکے گا نہ ہم جھکیں گے ،ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،دوسری جانب پی ٹی آئی والوں کوبتاناچاہتاہوں جس نے آپ کو2018 میں جتوایااسی نے 2024 میں آپ کوہروابھی دیا،
مزید پڑھیں :سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور روس کاتیل کی پیداوار بڑھانے سے انکار

خالدمقبول صدیقی کا اسمبلی میں خطاب،،کہااپوزیشن کی شکایتوں، خدشات پر پارلیمانی کمیٹی بنانی چاہئے،اس پر جوڈیشل کمیشن بھی بنا لیں ،جب تک سیاسی قوتوں کے درمیان گفتگو شروع نہیں ہوگی تو پھر انہیں کوئی اوربٹھائے گا،، ملک کی خاطر ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں،
مزید پڑھیں :رمضان ریلیف پیکیج، چینی ،آٹے اور گھی میں کوئی رعایت نہیں ملے گی

جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلا وجہ صدارتی انتخاب کو متنازع بنایا جارہا ہے، محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں، محمود خان اچکزئی صدارت کے امیدوار ہیں، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کروں گا کہ وہ ایکشن لیں،

مزید پڑھیں :لوئر دیر،شدید سردی،سکولوں میں چھٹی کا اعلان
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ، آج صبح پتہ چلا کہ اچکزئی صاحب کے گھر کوئی چھاپہ پڑا ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں،اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نہ میں نے کوئی جذباتی تقریر کرنی ہے، نہ کسی کو بے عزت کرنا ہے۔
مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر4مارچ 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟

متعلقہ خبریں