اہم خبریں

پی ٹی آئی قیادت گرفتار کارکن پر پولیس تشدد پر برہم ،اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کااپنے گرفتار کارکن کو لاہور میں پنجاب پولیس کے تشدد کا نشانہ بنانے پرشدید برہمی کا اظہار کیا۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہفتے کے روز گرفتار کئے گئے پارٹی کارکن احمد شاہ کو پولیس کی حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد لاہور پولیس انہیں ہسپتال لے گئی۔لاہور پولیس نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ شاہ کو پولیس سٹیشن میں بیمار ہونے کی شکایت کے بعد ہسپتال لے جایا گیا


انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں ان کا سی ٹی سکین کرایا گیا اور ان کی رپورٹ معمول پر آ گئی۔عمرایوب نے مطالبہ کیا کہ پنجاب پولیس کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس کا کہنا تھاکہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی گئی اور میرٹ پر تفتیش کی جائے گی، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ شاہ پر پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد مجرمانہ اور ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اپنے کارکنوں کے خلاف مزید لاقانونیت کی اجازت نہیں دے گی اور اس کے خلاف ہر ممکن قانونی اقدام اٹھائے گی۔

متعلقہ خبریں