اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر تین ضروری اشیاء رعایتی قیمتوں پر دستیاب نہیں ہوں گی ،
مزید پرھیں:لوئر دیر،شدید سردی،سکولوں میں چھٹی کا اعلان
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے 7.5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت چینی، آٹے اور گھی کی
قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیکیج کے اعلان کے باوجود چینی، آٹے اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے مستحقین کے لیے چینی کی قیمت 109 روپے کلو ہوگی۔ رمضان ریلیف پیکج کے
تحت گھی 365 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔یوٹیلیٹی سٹورز کی انتظامیہ نے چینی، آٹے اور گھی کی قیمتیں کم کرنے سے انکار کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ بی آئی ایس پی کے مستحقین کے لیے قیمتیں پہلے ہی کم ہیں۔ریلیف پیکج کا
اطلاق اب 4 مارچ کے بجائے 5 مارچ سے ہوگا۔نگران کابینہ نے 4 مارچ سے پیکج شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔قبل ازیں 22 فروری کو وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکج 2024 کی منظوری دی تھی جس کی مالیت 7.49 ارب
روپے تھی۔وزیراعظم کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق
کی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رمضان ریلیف پیکیج 2024 کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ہدف سے مستفید ہونے والوں کے لیے سبسڈی کے لیے تجویز کردہ 7,492.75 ملین روپے کی منظوری دے دی، جو کہ 2023-24 کے بجٹ میں فراہم کیے گئے ہیں۔