پشاور(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ کے عہد ے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر حاجی غلام علی نے نو منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں اعظم سواتی ، بابر اعوان کے علاوہ ارکان اسمبلی ، اعلیٰ افسران سمیت پی ٹی آئی کارکنوں نے شرکت کی ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ نے اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے فہرست تیار کرلی ۔
فہرست میں 15 سے زائد ارکان کے نام شامل جن میں مشتاق غنی، خلیق الرحمٰن اور عاقب اللہ بھی شامل ہیں۔ کابینہ کی تشکیل کیلئے فہرست بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ چند دنوں میں پیش کی جائے گی ،منظوری کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ نئے وزراء میں ارشد ایوب، تاج محمد ترند، شکیل خان، فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان کے نام بھی شامل۔















