اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر مملکت کے انتخاب کیلئے کوچیئرمین آصف علی زرداری اور محمود اچکزئی مدمقابل، حکومتی اور اپوزیشن کے دونوں رہنمائوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ فاروق ایچ نائیک نے سابق صدر آصف زرداری کے کاغذات اسلام آباد ہائیکورٹ میں پریزائیڈنگ افسر کے پاس جمع کروادیئے۔
جبکہ سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا، سنی اتحاد کونسل نےمحمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیئے۔عمر ایوب اور علی محمد خان صاحب بھی اس عدالت میں پہلی بار آئے ۔اس پر علی محمد نے کہا کہ میں اس عدالت میں انصاف مانگنے آتا رہا ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزارت عظمیٰ ،شہبازشریف اور عمرایوب کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے
جسٹس عامر فاروق کا لطیف کھوسہ کیساتھ مکالمہ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کھوسہ صاحب آپ اپنا پورا نام کیا لکھتے ہیں؟ اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ میری پارٹی اب زور دیتی ہے کہ نام کے ساتھ سردار لکھوں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کو نام کے ساتھ سردار ضرور لکھنا چاہیے۔صدارتی انتخاب کےئے اسلام آباد سے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس میں آزاد امیدوار ایڈووکیٹ اصغرعلی مبارک، وحید کمال اور شہری عبدالقدوس نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔