اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے
مزید پڑھیں:بلوچستان ،بارشوں سے تباہی،پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی
جبکہ مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، چترال ،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش / شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات،
کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، کشمیر ،گلگت بلتستان ،بالائی پنجاب
اورشمالی بلوچستان میں بیشتر مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش/چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔