کوئٹہ( نیوز ڈیسک) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا، بارش سے 7 افراد جاں بحق
۔تفصیلات کے مطابق خاران میں شدید بارش کے باعث 3 بچے جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بارش سے دو مکانات تباہ اور پانچ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔گوادر میں شدید بارشوں سے 50 گھر مکمل طور پر تباہ اور 90 مکانات، 15 گھروں کی
چار دیواری اور دو سڑکوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ کیچ میں شدید بارش سے 5 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 20 کو جزوی نقصان پہنچا۔
دریں اثناء کیچ میں دو سڑکیں اور ایک پل بھی سیلابی ریلے سے متاثر ہوا کوئٹہ میں شدید بارش سے دو مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔