لوئردیر(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں مٹی کا تودہ گھر پر گر گیا، ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق ریسکیو1122 نے
بتایا کہ مٹی کا تودہ گرنے کے بعد مسلسل 3 گھنٹے
مزید پڑھیں:دفتر خارجہ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق امریکی ہدایات کو مسترد کر دیا
ریسکیو آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ملبے تلے پھنسے 4 افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی واضح
رہے کہ ان علاقوں میں موسم کی خرابی، بارشوں اور دیگر
قدرتی آفات کے دوران مٹی کے تودے گرنا ایک معمول کی بات ہے ، جن کی زد میں آکر ہر سال سینکڑوں افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں۔