کوئٹہ(نیوزڈیسک)موسم کی خرابی کے باعث بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارےایک ہفتے کیلئے بند کر دیا گیا ہے، کوئٹہ اور دیگر سرد علاقوں میں یکم مارچ کی بجائے 7 مارچ کو دوبارہ کھلنا ہے۔یہ فیصلہ حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد سامنے آیا ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے اثرات کی اطلاع دی ہے، صرف گوادر میں چالیس سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے 50 سے زائد مکانات تباہ ہوئے، اور 90 کو جزوی نقصان پہنچا۔
گوادر میں اس وقت نقصانات کا اندازہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔اس کے علاوہ کیچ میں دو سڑکیں اور ایک پل بہہ گیا۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، گوادر میں متاثرہ افراد کو خیمے، کمبل، کچن سیٹ اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔