اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کاساتھیوں کیخلاف عدالتی سزا چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو (ایم پی او) آرڈیننس کے تحت نظربند کرنے سے متعلق توہین عدالت کیس میں ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او کو سنائی گئی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے وفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز جمیل ظفر اور تھانہ کوہسار کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نصیر منظور کو توہین عدالت کے جرم میں سزا سنادی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو چھ ماہ قید، ایس ایس پی کو چار ماہ قید اور ایس ایچ او کو دو ماہ قید کی سزا سنائی۔ ان تینوں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد پولیس اہلکاروں کو قید کی سزا سنا دی۔اس دوران عدالت نے سزا ایک ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے ڈی سی کو فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا وقت دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نواز میمن کو چھ ماہ قید کی سزا

آئی سی ٹی پولیس کے ترجمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پولیس پولیس افسران کو سنائی گئی توہین عدالت کی سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور ڈپٹی کمشنر نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کیا۔ترجمان نے کہا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں