اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت سازی کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ ن نے ایم کیوایم سے ہاتھ ملا لیا ، ذرائع کے مطابق احسن اقبال ،خواجہ سعد رفیق کی ایم کیوایم رہنمائوں کیساتھ ملاقات
دونوں جماعتوں کے مابین آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم پر اتفاق کیا گیا جس کے تحت صوبوں کو دیئے جانیوالے فنڈز ضلعی حکومتوں کو دیئے جائیں گے،مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مصطفیٰ کمال نے معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا فیصلہ ۔ ن لیگی رہنما خواجہ آصٖف نے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ گورنری اور وزارتوں کے معاملات طے پانے کا عندیہ دیا تھا۔