اہم خبریں

رمضان 2024،اہم تاریخیں ، روزے کےاوقات کارکیاہونگے؟جانئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں رمضان کا آغاز 11 مارچ سے شروع ہونے کاامکان ہے جبکہ عرب دنیا میں متوقع آغاز 10 مارچ ہے۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے یہ مقدس مہینہ بہت خاص ہوتا ہے جب مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔

رمضان مسلم کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔

مسلمان اس مہینے میں فجر سے شام تک روزہ رکھتے ہیں۔ اس دوران وہ پینے، کھانے، غیر اخلاقی کاموں اور غصے سے اجتناب کرتے ہیں۔

روزدہ دارباقاعدگی سے نمازپڑھتے اور قرآن مجید کی تلاوت بھی کرتے ہیں۔

اسی طرح مقدس مہینے میں صدقہ وخیرات بھی بڑح چڑھ کر کرتے ہیں ۔

روزہ کادورانیہ دنیا بھر میں 12 سے 18 گھنٹے تک کاہوتا ہے ، دنیا کے لوگوں کی جگہ پر منحصر ہے۔

مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ رمضان وہ مہینہ ہے جب قرآن کی پہلی آیات 1400 سال پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئیں۔

چاند نظر آنے کے لحاظ سے یہ مہینہ 29 سے 30 دن کاہوتا ہے۔

مزیدپڑھیں:طاقت کے نشے میں دھت آرڈی اے افسرکاعام شہری پر بہیمانہ تشدد

رمضان کا آخری روزہ 9 یا 10 اپریل کو ہوگا،

اس مقدس مہینے میں اور بھی کچھ اہم تاریخیں ہیں جو عبادت گزاروں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔

پہلا روزہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ مقدس مہینے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

لیلۃ القدر ’’قدر کی رات‘‘ مہینے کی آخری 10 طاق راتوں میں سے ایک ہے۔

یہ وہ رات ہے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اہل خانہ پر اللہ کی طرف سے پہلی وحی نازل ہوئی۔

مسلمان لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری 10 دنوں کی طاق راتوں میں تلاش کرتے ہیں۔

دنیا بھر کے مسلمان شب قدر کی تلاش میں عبادت کے لیے رات بھر جاگتے ہیں۔

اسی طرح رمضان کا آخری جمعہ ایک اور موقع ہے جو خاص طور پر مسلمانوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حال ہے ۔
نمازیوں کی بڑی تعداد مساجد میں اجتماعی دعاؤں میں شریک ہوتی ہے۔

رمضان کا آخری روزہ اور پھر چاند رات بھی اہم ہے جب عید الفطر کی تیاری کرتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق سب سے چھوٹاروزہ چلی کے شہر پورٹو مونٹ میں ہوگا جہاں مسلمان 12 گھنٹے 44 منٹ تک روزہ رکھیں گے۔

گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں 17 گھنٹے 26 منٹ پرمشتمل طویل ترین روزہ رکھا جائے گا۔

ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں مقیم مسلمان ماہ کے وسط میں صبح 3:30 بجے سے شام 6:45 کے درمیان کل 15 گھنٹے 15 منٹ کا روزہ رکھیں گے۔

پاکستان میں سب سے طویل روزہ گلگت میں 12 گھنٹے 58 منٹ جبکہ کراچی میں سب سے چھوٹا روزہ 12 گھنٹے 53 منٹ کاہوگا۔

متعلقہ خبریں