اہم خبریں

اسلام آباد ، پانی کی قلت دور کرنے کے متعدد منصوبوں پر کام تیز

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ہدایت پر واٹر مینجمنٹ ونگ نے اسلام آباد شہر میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے
مزید پڑھیں:انکوائری کمیٹی کی پاور فرموں کی جانب سے اوور بلنگ کی تصدیق

لیے متعدد منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے۔ تاکہ شہریوں کو بلا تعطل پانی فراہم کیا جا سکے اور انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس سلسلے میں چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ہدایت پر واٹر مینجمنٹ ونگ نے سملی واٹر فلٹریشن پلانٹ

میں پرانے اور بوسیدہ پائپوں کی تبدیلی سمیت تمام مرمتی کاموں اور لیکیج جیسی شکایات کو مکمل طور پر حل کر دیا ہے۔ لائن واضح رہے کہ واٹر سپلائی ونگ کی بروقت کارروائی سے نہ صرف یومیہ 8 لاکھ گیلن پانی کی بچت ہوئی ہے بلکہ پائپ لائنوں میں پانی کا پریشر بھی بڑھ گیا ہے۔

اسی طرح سیکٹر G-7/3 میں واٹر سپلائی لائنوں میں لیکیج جیسی شکایات کو دور کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مون سون میں مطلوبہ بارشیں نہ ہونے کے باعث خانپور ڈیم سمیت دیگر ڈیموں میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے۔ اس لیے موسم گرما کی آمد سے قبل محکمہ واٹر سپلائی پانی کی قلت

کو پورا کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے مصروف ہے تاکہ شہریوں کو واٹر سپلائی مل سکے۔مزید برآں محکمہ واٹر سپلائی کی جانب سے سیکٹر F-10, F-11, G-10, G-11 میں 4 نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ تاکہ خانپور ڈیم میں پانی کے ذخائر کم ہونے

کی صورت میں ٹیوب ویلوں سے پانی کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں اخبارات میں ٹینڈرز شائع کر دیے گئے ہیں تاکہ موسم گرما کی آمد سے قبل پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔

اس کے علاوہ 60 کروڑ روپے کی لاگت سے مین کنڈیشن لائنوں سمیت دیگر واٹر نیٹ ورکس میں پانی کے اخراج کو ختم کرنے کے لیے جلد کام شروع کیا جائے گا تاکہ مزید پانی کی بچت کی جاسکے۔اسی طرح موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ واٹر سپلائی کی جانب سے

واٹر ٹینکر سروس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر سپلائی ونگ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 9202218 بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح شہری اپنی شکایات واٹس ایپ نمبر 0335775444 پر درج کرا سکتے ہیں۔واضح

رہے کہ موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔واٹر سپلائی ونگ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کیا جا سکے۔ اسی طرح پانی ضائع کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کے ذخائر کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں