گوادر ( اے بی این نیوز )گوادر میں کئی گھنٹوں سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری ہے، طوفانی بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل، سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی،کمان روڈاور ماشکیل کا دالبندین،چاغی سے زمین رابطہ منقطع ہو گیا،
مزید پڑھیں :ہفتے کے روز ملک بھر میں احتجاج ، بانی پی ٹی آئی کا پیغام
ڈی سی گوادر کے مطابق گوادر کی اندرونی شاہراہیں بارش سے متاثر ہوئی ہیں،تربت اورکراچی سے گوادر کا رابطہ بحال ہے، 7گھر مکمل طور پر گر گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں گھر جزوی متاثر ہیں،جن گھروں کے گرنے کا خطرہ تھا انکے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیاہے،
مزید پڑھیں :الیکشن پر اربوں روپے لگا کر کیوں ڈراما رچایا گیا، علی محمد خان
گوادر میں موسلادھار بارش ابھی کچھ دیر سے رکی ہوئی ہے،سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ بارش سے گوادر میں بہت تباہی ہوئی،اپیل ہےگوادر کو آفت زدہ قرار دیاجائے،امید ہے وفاقی اور صوبائی حکومت لوگوں کی مدد کرےگی،ہم اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں،ہمت نہ ہاریں،حکومتی سطح پر اور ذاتی حیثیت میں بھی مدد کریں گے۔